نئی دہلی14نومبر(آئی این ایس انڈیا) اتوارکی شام دہلی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم ان جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتوار کی شام بھارت کے شہر نئی دہلی کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2.4 تھی۔ زلزلہ نئی دہلی سے 35 کلومیٹر شمال-شمال مشرق (NNE) پر تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5:31 پر سطح سے 14 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔